9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دو ملزمان کے خلاف کیے گئے ہیں۔
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دو ملزمان کے خلاف اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے غیر حاضر ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
اے ٹی سی راولپنڈی عدالت نے دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک خود کو عدالت میں پیش ہونے کا وقت دیا ہے اور کہا کہ اگر ملزمان پیش نہیں ہوتے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا اور ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت 119 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہےجن میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے