پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں

پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں

موسمِ سرما کے باعث پنجاب ایک بار پھر شدید دھند کی پلیٹ میں آ گیا اور دھند کے باعث موٹرویز ایم ٹو، ایم تھری، اور ایم فور کو مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق  پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے خانیوال تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ہے اور شہریوں سے التماس کی گئی ہے کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کریں۔

ترجمان موٹر ویز پولیس نے ڈرائیور حضرات سے بھی استدعا کی ہے کہ آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورعوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے وجہ سے بند ہے۔ ترجمان موٹر ویز پولیس موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *