پی ٹی آئی نئے انتخابات چاہتی ہے تو تحریک عدم اعتماد لا کر حکومت کو ہٹا دے، مصدق ملک

پی ٹی آئی نئے انتخابات چاہتی ہے تو تحریک عدم اعتماد لا کر حکومت کو ہٹا دے، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نئے انتخابات چاہتی ہے تو تحریک عدم اعتماد لا کر حکومت کو ہٹا دے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کیسز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور ان کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے۔حکومت کا ان معاملات میں کوئی کردار نہیں۔

مزید پڑھیں: .عمران خان کی رہائی تک ممکن، پی ٹی آئی کا مستقبل کیا؟ ارشاد بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے ملاقات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ عمران خان جیل میں ہیں اور ان سے ملاقات ایک طے شدہ طریقہ کار کے تحت ممکن ہے۔ اگر کمیٹی ملاقات کرنا چاہتی ہے تو اسے بھی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے۔ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے تو تحریک عدم اعتماد پیش کرے اور حکومت ہٹا کر نئے انتخابات کرا دے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ الیکشن کے لیے حکومت تحلیل کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *