2014یا اس سے پہلے کے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ زیادہ تر متاثرہ ڈیوائسز میں سام سنگ کے گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، اور گلیکسی ایس 4 منی شامل ہیں۔
دیگر متاثرہ ڈیوائسز میں ایچ ٹی سی ون ایکس، موٹرولا موٹو جی، ریزر ایچ ڈی، ایل جی آپٹیمس جی، نیکسز 4، اور سونی ایکسپیر یا زی جیسے فونز شامل ہیں۔
کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کر لیں، بصورت دیگر یکم جنوری 2025 کے بعد ان کے واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری اور میڈیا ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔