سلمان خان نے کرن جوہر کی فلم دی بل میں کام کرنے سے انکار کر دیا

سلمان خان نے کرن جوہر کی فلم دی بل میں کام کرنے سے انکار کر دیا

بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

سلمان خان اور کرن جوہر فلم دی بْل میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن بار بار فلم کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی وجہ سے اداکار نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اور ہدایتکار وشنو وردھن فلم دی بْل کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں ، سلمان خان ہر بار تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کا احترام کرتے رہے لیکن اس بار بھی جب کرن جوہر نے شوٹنگ سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا تو اداکار نے فلم کی کاسٹ سے آؤٹ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے اور اس کے لیے اْنہوں نے کرن جوہر کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود کرن جوہر نے شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

کرن جوہر کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکار نے فلمساز کو اْن کی فلم میں کام نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *