معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان ملک چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے معروف صحافی عدیل راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ یوٹیوبر عمران ریاض پاکستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران ریاض کے لیے یہ ایک اچھا قدم ہے کہ وہ بالآخر ملک سے باہر جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب معروف صحافی سلمان دررانی نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان مسقط پہنچ چکے ہیں۔