پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی حملوں میں ملوث لوگوں کو ملٹری کورٹس سے سزائوں کی مخالفت کی جارہی ہے حالانکہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بھی سویلینز کو طویل مدتی قید اور پھانسی کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ عمران خان کے دور حکومت میں ملٹری کورٹس سے سزا پانیوالے سویلینز کی تفصیلات سامنے آگئی۔
2022 میں خضر احمد کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 2019 میں محمد اکبر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 2021میں محمد عامر خان کو 11سال قید کی سزا جبکہ امتیاز احمد کو 2018 میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 2020میں حسن عسکری کو 5 سال قید جبکہ 2021 میں ادریس خٹک کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اسی طرح مشتاق احمد نامی شخص کو 2019 میں 8 سال قید جبکہ محمد اکبر کو 2019 میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عابد ظہیر کو 2018 میں 12 سال قید اور عثمان اکرم کو 2021 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 2021میں اجمل خان کو 8 سال قید کی سزا اور محمد صادق کو 2018 میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اشفاق مسیح کو2018 میں 8 سال قید جبکہ محمد ناظم کو 2018 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ 2019میں سید عادل شاہ کو سزائے موت اور محمد حسین کو 2020 میں سزائے موت سنائی گئی۔
احمد نواز نامی شخص کو ملٹری کورٹ نے 2020 میں سزائے موت اور حبیب قادر کو 2019 میں 10سال قید کی سزا سنائی۔ راجہ مشتاق کو 2020میں 10 سال قید اورسید امتیاز شاہ کو 2018 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔