جنوری کے دوسرے ہفتےموسم کیسا ہو سکتاہے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

جنوری کے دوسرے ہفتےموسم کیسا ہو سکتاہے؟  محکمہ موسمیات کی  اہم پیشگوئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اس سال سرد موسم کے دوران بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی، اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 3، 4 یا 5 جنوری کے دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں موسم انتہائی سرد ہے، اور وادی کوئٹہ سمیت اس کے گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک رہے گا۔

زیارت، کوئٹہ اور قلات میں شدید سرد موسم اور گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہری پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے شمالی علاقے اور پاک افغان سرحدی علاقے شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث بالائی علاقوں میں فصلوں اور ندی نالوں میں پانی جم گیا ہے۔

شدید سردی کے نتیجے میں سینے اور دل کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، اور محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسپتالوں میں بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے۔

موسمی بیماریوں سے متاثرہ بچوں کے لیے الگ وارڈ مختص کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کی اموات بھی ہو رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *