راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کے کیس میں ایک اور ملزم بلال احمد پر فرد جرم عائد کر دی۔ یہ فرد جرم ملزم کے پلیڈر کے ذریعے عائد کی گئی۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد دو دیگر ملزمان کو 3 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا وقت دیا۔اسی دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، اور عمر ایوب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ عدالت آج ہی ان درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔
مزید یہ کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ سابق ایم پی اے لطاسب ستی نے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے ضروری کوائف کی کمی کے باعث ان کی درخواست خارج کر دی۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے ملٹری کورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزا سنائی تھی، جس پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔