پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
سرکاری نرخنامے میں آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر 7 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مر غی کا گو شت 482 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت 475 روپے کلو تھا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے کلو ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کی بیل چڑھتی نظر نہیں آ رہی، شیخ رشید