پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی۔

اس حوالے سے آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے،اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا، بینکوں سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔

انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت پر سخت تنقید بھی کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *