عدالت کی جانب سےعمر ایوب کی راہدرای ضمانت منظور

عدالت کی جانب سےعمر ایوب کی راہدرای ضمانت منظور

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو ایک ماہ کی راہدرای ضمانت دے دی۔
جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں عمر ایوب کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ان کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہیں اور ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، جس کی وجہ سے مختلف جگہوں پر پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کے بھی ممبر ہیں اور وہاں بھی ان کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔

عمر ایوب نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں ایک مہینے کا وقت دیا جائے تاکہ وہ مختلف مقدمات میں پیش ہو سکیں۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک مہینے کی راہدرای ضمانت دے دی اور حکم دیا کہ اس مدت کے دوران انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *