علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، عمر ایوب

علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اچھی طرح صوبے کے معاملات سنبھال رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی بات غلط ہے۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم میں امن کی قیام: وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی امین گنڈاپور کی اہم ملاقات

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نام نہاد یا فارم 47کی حکومت جو بھی ہے، مذاکرات اب ان سے ہی کرنے ہیں۔ فارم 47کی حکومت کا رویہ دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کیا جائیگا۔ میری 5 دسمبر کو عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اور اسی دن مجھے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عمران خان نے اسی روز مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل دی تھی۔

مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے بعد اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *