افغانستان میں سعودی سفارت خانہ 2021 کے بعد دوبارہ کھل گیا۔
سعودی سفارت خانے نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ کابل میں سفارتی مشن نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کی جائیں گی، یہ فیصلہ سعودی حکومت کی خواہش کے مطابق ہے۔
اس سے قبل افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سعودی سفیر سے ملاقات میں مملکت کے ساتھ افغانستان کے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ریاض کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ اگست2021 میں سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم حالات کی وجہ سے وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلالیا تھا۔