جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور سردی کا موسم بھی خشک رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفرازنے کہا کہ جنوری میں سردی کے باوجود کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سردی بڑھ گئی ہےاور سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی موسم سرد ہے۔

مزید پڑھیں: کل مختلف علاقوں میں بارش، مری اور گلیات میں مزید برفباری کی پیشگوئی

ان کا کہنا تھا کہ 9 دسمبر سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔انہوں نے بتایا کہ3 یا 4 جنوری کو بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور بلوچستان میں برفباری کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

لاہور میں بارشوں کے حوالے سے سردار سرفراز نے کہا کہ لاہور میں آج بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہےاور محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔

سردار سرفراز نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ4 جنوری کے بعد گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جنوری میں عمومی طور پر بارشیں کم ہوں گی اور یہ سردی کا سیزن خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *