کوہلی اور بابر کے موازنے پر مجھے ہنسی آتی ہے، محمد عامر

کوہلی اور بابر کے موازنے پر مجھے ہنسی آتی ہے، محمد عامر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب ویرات کوہلی اور بابراعظم کے درمیان موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے ہنسی آتی ہے۔

محمد عامر نے ویرات کوہلی کو جدید دور کی کرکٹ کے دوسرے اسٹار بلے بازوں جیسے اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے ساتھ موازنہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں آج کے دور کا سب سے بڑا بلے باز قرار دیا اور جدید دور کی کرکٹ کے دیگر اسٹار بلے بازوں جیسے بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ کے درمیان موازنہ کو مسترد کردیا۔

فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ کوہلی کی مستقل مزاجی اور ہندوستان کے لیے تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے کی صلاحیت انھیں اپنے ساتھیوں سے الگ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اس نسل کے عظیم کھلاڑی ہیں جب ان کے اور بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ یا جو روٹ کے درمیان موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے ہنسی آتی ہے ہم ویرات کوہلی کا کسی سے موازنہ نہیں کر سکتے۔

ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے اتنے میچ جیتے ہیں جو کہ ناممکن لگتا ہے کسی ایک کھلاڑی کے لئے نا صرف ایک فارمیٹ میں بلکہ تینوں فارمیٹس میں کوہلی اس نسل کے عظیم ترین بلے باز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *