سرکاری اور نجی اسکولز میں ونٹر کمیپ لگانے پر پابندی عائد

سرکاری اور نجی اسکولز میں ونٹر کمیپ لگانے پر پابندی عائد

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں سردیوں کی چھٹیوں کے دوران ونٹر کمیپ لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پنجاب کا کوئی بھی اسکول سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے دوران ونٹر کمیپ کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز میں چیک تقسیم کریں گی 

اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران کو اس پابندی کا سختی سے نفاذ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔اگرچہ ونٹرکیمپ کی اجازت نہیں ہوگی تاہم اسکولز میں آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ تعلیمی عمل جاری رکھا جا سکے۔

محکمہ تعلیم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر کسی اسکول نے پابندی کے باوجود ونٹر کمیپ لگانے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *