نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے صدر بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک بہترین آدمی ہیں، وہ صدارت نہیں لے سکتے کیونکہ وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے۔
ٹرمپ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بجٹ مذاکرات میں ایلون مسک کی شمولیت پر کانگریس اراکین نے تنقید کی۔
ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص مسک کو بجٹ کٹنگ ٹاسک فورس کی سربراہی کا کام سونپا ہے لیکن وہ واشنگٹن میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ