پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  ایک بار پھر ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 720 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کا آج سے آغاز

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *