جاتی امراء میں نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تیاریاں

جاتی امراء میں نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تیاریاں

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاتی امراء میں جاری ہیں، اسی سلسلے وزیراعظم شہباز شریف کی شام جاتی امراء آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوز شریف کے پوتے کی شادی میں سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا جائے گا۔حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔

زید حسین کی شادی کی مناسبت سے مہندی و ڈھولک کی تقریب 24 دسمبر ہو گی۔ ان کا نکاح 25 دسمبر کو شیڈولڈ ہے، جاتی عمرہ میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔ دولہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہوگی اور بارات لے کر نکلیں گے۔

ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گی۔ اور کہا جا رہا ہے کہ سینکڑوں مہمان ملک اور بیرونِ ملک سے اس شادی کی تقریب میں شامل ہونگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *