لاہور میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز، محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک بسوں کی تصاویر جاری کر دیں

لاہور میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز، محکمہ ٹرانسپورٹ  نے الیکٹرک بسوں کی تصاویر جاری کر دیں

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے پنجاب میں الیکٹرک بسوں کے آغاز سےمتعلق کہا ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت الیکٹرک بسیں چلانے کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا جا رہا ہے اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی جانب سے گرین الیکٹرک بسوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں اور اس سروس کا بہت جلد آغاز لاہور سے ہو رہا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ تمام الیکٹرک بسیں آرام دہ سفری تقاضوں کو پورا کرتی ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بہالپور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی ایکو فرینڈلی بسیں چلائی جائیں گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے واضح کیا کہ پنجاب ایک ایسا صوبہ بننے جا رہا ہے جہاں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم عوامی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں کیساتھ ساتھ گرین بس ڈپوز پر بھی کام جارہی ہے جہاں مکمل طور سولر انرجی سے استفادہ کیا جائیگا۔

یکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی وجہ سے سموگ کے تدارک میں بھی مدد ملے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات حاصل ہونگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *