خیبر پختونخوا میں خرگوشوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آنے کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے اس کے شکار پر پابندی عائد کردی۔
خیبر پختونخوا میں خرگوشوں کے شکار پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائف نے اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق صوبے کے کسی بھی علاقے میں خرگوش کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ خرگوش کی نسل کو تحفظ فراہم کیا جاسکیں اور محکمہ وائلڈ کے ملازمین باقاعدگی سے ان علاقوں میں تعینات ہوں گے جہاں پر اس کا شکار کیا جاتا ہے لیکن دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کے پاس کم عملہ ہونے کی وجہ سے وہ پابندی کے باوجود بھی غیر قانونی شکار کو نہیں روک پارہے ہیں۔
رابطہ کرنے پر خیبرپختونخوا کے چیف کنزرویٹر ڈاکٹر محسن فاروق نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ اس نسل کے تحفظ کیلئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں کیونکہ ہر کوئی اس کا غیر قانونی شکار کرتا ہے۔