وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز میں چیک تقسیم کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز میں چیک تقسیم کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز میں چیک تقسیم کریں گی۔

چیک تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ انجینئرنگ سائنس میں منعقد ہو گی، جہاں وزیراعلیٰ مریم نواز ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت طلباء میں وظائف تقسیم کریں گی۔اس پروگرام کے تحت 30,000 طلباء کے تعلیمی اخراجات وظائف کی صورت میں ادا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کے دوران تجاوزات کے خاتمے کا ہدف دیدیا

پنجاب کی 65 یونیورسٹیز، 12 میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور 359 کالجز کے طلباء اس سکالرشپ پروگرام سے استفادہ کر رہے ہیں۔ 68 مختلف مضامین / ڈسپلن کے طلباء اس وظائف سے اپنی تعلیمی اخراجات پورا کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سکالرشپ سکیم کا آغاز تاریخ میں پہلی بار 4 ارب روپے کی خطیر رقم سے کیا، جس کے تحت سالانہ 30,000 سکالرشپ دی جائیں گی اور 4 سال میں ان کی تعداد 120,000 ہو گی۔

اس سکیم کے ذریعے ہونہار طلباء مالی حالات کی پریشانی کے بغیر اعلیٰ تعلیم بہترین اداروں سے حاصل کر سکیں گے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت طلباء کے 100 فیصد تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہوں گے۔

اس پروگرام کے تحت 22 سال سے کم عمر کے طلباء، جن کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہو اور ان کی ماہانہ آمدنی 3 لاکھ روپے سے کم ہو، وہ اس سکالرشپ کے لیے اہل ہیں۔ پروگرام میں شفافیت کے لیے تمام درخواستیں آن لائن پورٹل پر موصول اور پراسیس کی گئیں، اور ہر تعلیمی ادارے کے ساتھ صوبائی سطح پر کمیٹیوں نے سکروٹنی کا عمل مکمل کیا۔ اس عمل کی نگرانی سینئر منسٹر کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی نے کی۔ہونہار سکالرشپ پروگرام کی پہلی تقریب یونیورسٹی آف پنجاب میں منعقد ہوئی تھی، جہاں 2473 طلباء کو سکالرشپ دی گئیں۔

اس کے بعد یو ای ٹی لاہور کے 1886 طلباء کو بھی سکالرشپ دی جا چکی ہے۔ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلباء میں سکالرشپ تقسیم کی جائیں گی، جن میں 1660 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے طلباء اور 637 فیڈرل اور پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کے طلباء شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *