تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 309رنز کا ہدف دیدیا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، اوپنر عبد اللہ شفیق پھر تیسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو گئے ، بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود کیا گیا ۔
گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو بڑھایا، صائم ایوب 101 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورررہے۔
انہوں نے 2چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی، تاہم بابر اعظم 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔واضح ہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔