سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

پاکستان میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لیے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ خصوصی کمیٹی کے ٹی او آر (Terms of Reference) بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر اقتصادی امور، وزیر مملکت خزانہ، فنانس ڈویژن، کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹریز، سیکرٹری دفاع اور وفاقی سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کیلئے صرف 2فیصد مارک اپ پر قرضہ اسکیم شروع کر دی

کمیٹی کا مقصد سرکاری ملازمین کے موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کرنا ہے اور اس حوالے سے سفارشات تیار کرنا ہے۔ یہ سفارشات اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری سے پہلے کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔ خزانہ ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹریٹ کا کردار ادا کرے گا، جو اس عمل کو مربوط کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *