کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی

کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے سلسلے سے متعلق پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 دسمبرکو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آلودگی اور خشک موسم کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا، جہاں بعض مقامات پر بونداباندی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی اور ہلکی بارش یا برفباری کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرنوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، بہاولنگر اور ان کے گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں کچھ علاقوں میں دھند یا سموگ چھا سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ میں منفی 13، اسکردو میں منفی 11، گوپس میں منفی 09، گلگت اور دیر میں منفی 08، استور میں منفی 07، قلات اور بگروٹ میں منفی 06، کوئٹہ، زیارت اور چترال میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *