پاکستان تحریک انصاف سندھ نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف سندھ نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

پی ٹی آئی سندھ نے سندھ میں ہونیوالے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اس وقت اجتماعی قبر میں دفن ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے عام انتخابات میں 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی مگر ہماری زیادہ تر نشستیں چھین لی گئی۔

انہوں نےمزید بتایا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور امیدوار اتارے۔ ہمارے سندھ سے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے مگر اب ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔

جبکہ بلوچستان میں تمام سینیٹ کی نشستوں پر اُمیدواربلامقابلہ منتخب کروالیے گئے تھے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب کروانے کی حکمت عملی بلوچستان پر ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے لگے دھبے کو صاف کرنے کے لیے اپنائی گئی ہے۔

اسی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ (ن)نے 5جبکہ سنی اتحاد کونسل نے 2نشستوں پراُمیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کروا یا۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن خیبرپختونخوااسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نامے سے مشروط ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *