بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک د ے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو یکجا کیا جائے گا۔ عمران خان کے کہنے پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں، بیرسٹر عقیل ملک

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی کے میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جی ڈی آے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے بھی اسی ہفتے ملاقات ہونے کا واضح امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مذاکراتی مطالبات کا ڈرافٹ تیار، اہم نکات سامنے آگئے

یاد رہے کہ چند روز قبل بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا میں نے پارٹی کو کئی بار یہ تجویز دی کہ حکومت سے مذاکرات کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائےاگرہم اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو حکومت خود بخود مذاکرات کے لئے آمادہ ہو جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *