آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز بارے بریفنگ دی گئی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز بارے بریفنگ دی گئی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

جنرل سید عاصم منیر نےکہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پائیدار استحکام کو یقینی بنایا جائے گا اور انشاءاللہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کے عزم کو سراہا اور ان کی محنت و قربانیوں کی تعریف کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *