2اعشاریہ 1اوورز کے بعد ایک وکٹ پر جب پاکستان نے 10رنز بنائے تو بارش آڑے آ گئی اور میچ کو روک دیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے گزشتہ روز انڈور ٹریننگ کی، اس وقت جوہانسبرگ میں سورج نکلا ہوا ہے مگر میچ کے اوقات کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قا بل ذکر ہے کہ یہ میچ جنوبی افر یقہ کا سالانہ پنک ڈے میچ ہے۔
اس دن افریقی ٹیم گلابی رنگ کی جرسی (کٹ) میں کھیلتی ہے اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ واضح رہے پاکستان کو جنوبی افر یقہ کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔