عمران خان کی رہائی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں، بیرسٹر عقیل ملک

عمران خان کی رہائی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں، بیرسٹر عقیل ملک

حکومت نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت نے سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنے کی تجویز دیدی

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پہلے آپکو ٹی او آرز طے کرنے ہیں، ایجنڈا سیٹ کرنا ہے پھر اس کے بات آگے چل سکتی ہے۔ ان کا واضح کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی پر بات چیت نہیں ہوگی۔ یہ نہیں ہوسکتا ہے آپ سول نافرمانی کی کال دیں اور پھر کہیں کہ 9 مئی میں ریلیف مل جائے۔

عدالتوں کے فیصلے اور نظام ہے۔ عدالتی سسٹم اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔ اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں ڈیل یا ڈھیل مل جائیگی تو یہ ان کی محض غلط فہمی ہے۔ مذاکرات میں کہیں نہیں لکھا کہ آپکو عام معافی دی جائیگی۔ 9مئی کیسزاپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔مذاکرات الگ چیز ہیں اور قانون کا حرکت میں آنا الگ چیز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *