میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا ، شیخ وقاص اکرم

میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا ، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں حکو متی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے، کل اس حوالے سے پہلی بیٹھک ہے ، میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا مکمل طور پراندازہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مذاکراتی مطالبات کا ڈرافٹ تیار، اہم نکات سامنے آگئے

اہم میٹنگ میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے اور کچھ ان کی سنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے تمام پوائنٹس بانی و چیئرمین پارٹی عمران خان سے جا کر ڈسکس کریں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ہو گا ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی تشکیل د یدی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *