عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے اعلان لاتعلقی کے بعد فواد چوہدری کا اہم بیان آگیا

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے اعلان لاتعلقی  کے بعد فواد چوہدری کا اہم بیان آگیا

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو جیل میں رکھ کر پارٹی بنا رہے ہیں اور فوج کی شہادتوں کا مذاق اڑا کر عمران خان کی جیل کی مدت بڑھا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لاتعلقی کے اعلان پر فواد چوہدری نےایکس اکاؤنٹ پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابق آئی بی انفارمر جس نے حالیہ دنوں میں تحریک انصاف میں ایجنٹ کے طور پر شمولیت اختیار کی، نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو نئی پیشکش: حکومت نہ گرائیں تو رہائی مل سکتی ہے، عمران ریاض خان کا دعوی

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام تھا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ بات چیت نہ کی جائے اور ان کا کوئی جواب نہ دیا جائے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو جیل میں رکھ کر پارٹی بنا رہے ہیں اور فوج کی شہادتوں کا مذاق اڑا کر عمران خان کی جیل کی مدت بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی ہمدردیاں ہمیشہ عمران خان کے ساتھ رہیں گی، اور اس ملک کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم کو کم کرنا ضروری ہے، ورنہ یہ سازشی اپنے ذاتی مفادات کے لیے پورے ملک اور عمران خان کی سیاست کو تباہ کر دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *