حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل، پی ٹی آئی نے مثبت ردعمل ادیا

حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل، پی ٹی آئی نے مثبت ردعمل ادیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیٹی کا اعلان ایک مثبت قدم ہے، تاہم مذاکرات کو جامع اور نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کم سے کم وقت میں مسائل کا حل نکل آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیوں میں سنجیدہ افراد شامل ہیں، جس سے مذاکرات کے کامیاب ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو بھی اطمینان بخش قرار دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر ایاز صادق کی تجویز پر حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان، سردار خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو اولین ترجیح دینے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *