وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان، اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا الٹی میٹم آخری مراحل میں داخل ہو گیا

یہ اقدام چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی جانب سے گزشتہ رات سپیکر قومی اسمبلی کو مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کے بعد اٹھایا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کمیٹی کی تشکیل کے ساتھ امید ظاہر کی کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہم سب کی بقا سے جڑی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *