پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اعلان کیا ہے کہ سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک کل سے شروع کی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور تاحال مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی۔
انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بات چیت پر ان کا تعاون قابلِ تعریف ہے، لیکن پی ٹی آئی درخواست گزار نہیں ہے کہ سپیکر کے پاس جا کر درخواست جمع کرائے۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی نیت معاملات کو بہتر کرنے کی نہیں لگتی اور وہ موجودہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کی طرف لے جا رہی ہے۔