جنوبی افریقہ سے تیسرے ون ڈے سے قبل قومی کرکٹرز کیپ ٹاؤن کے تفریحی مقامات کی خوب صورتی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
پاکستانی کھلاڑی میچز کیساتھ ساتھ آؤٹ آف فیلڈ پر بھی خود کو تازہ دم کرتے رہے۔ سابق کپتان بابراعظم، حارث رؤف، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹنگ کی اور ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔
بابراعظم نے سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں، انہوں نے تصاویر کے ساتھ ’’برادرز ان اسپرٹ‘‘ کا کیپشن دیا۔ محمد حسنین نے ساحل سمندر پر چہل قدمی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر لگائی اور کیپشن یہ دیا کہ خوشی لہروں میں آتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے آج آپس میں ٹکرائیں گی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے لئے میدان میں اترے گی۔