پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے میچز پشاور میں بھی کرائے جائیں، پشاور زلمی کا مطالبہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے میچز پشاور میں بھی کرائے جائیں، پشاور زلمی کا مطالبہ

پشاور زلمی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے میچز پشاور میں بھی کرائے جائیں۔

پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا کے فینز کا حق ہے کہ پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہو جو کئی سال سے پشا ور زلمی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پشاورزلمی کا مطالبہ ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد پشاور میں کیا جائے تاکہ خیبر پختونخوا کے کرکٹ شائقین بھی اپنی ٹیم پشاور زلمی کو ان ایکشن دیکھ سکیں۔

چیمپیئنز ٹرافی ،پی سی بی کی شرائط تسلیم ہونے پر بھارتی میڈیا اپنے کرکٹ بورڈ پر برس پڑا

زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  زلمی کے زیر اہتمام پاکستان سپرلیگ کے لئے ٹرائلز یکم جنوری سے ارباب نیاز سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جس میں پاکستان بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارباب سٹیڈیم کو ہماری توقعات سے بڑھ کر خوبصورت بنایا گیاہے اورامید ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاورمیں کرائے جاسکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *