عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل کیا جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس ہائی کورٹ جائے گا جس میں 6مہینے لگ سکتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان کے دو مطالبات ہیں، 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع کردیا جائے،عمرا ن خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگر 2مطالبات مان لئے گئے تو زر مبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے۔