اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امید ہے کل اتوار تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی بن جائے گی۔
سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا لیکن حل مذاکرات میں ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسپیکر نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کمیٹی کل اتوار کو بن جائے گی، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی حل ہیں۔
سوال کیا گیا کہ لطیف کھوسہ نے کہا ہے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اب سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہو گا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہو گا مگر حل مذاکرات ہی ہیں۔