وزیراعظم کی ٹیکس چوری، کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی ٹیکس چوری، کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری،کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کے اسٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ چینی کی سپلائی چین متاثر نہ ہو،ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا۔

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں سنائے جانے پر ردعمل آ گیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں محصولات میں بہتری کے لئے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس ہواجس میں وزیراعظم شہباز شریف کو شوگر انڈسٹری میں وڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے محصولات کی وصولی کے لئے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی۔

ان اصلاحات سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی، وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *