آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے، جس کے مطابق فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تاہم اگر بھارت کی ٹیم فائنل تک پہنچتی ہے، تو میچ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے دوران لاہور اور نیوٹرل وینیو پر مجموعی طور پر چار میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین، تین میچز ہوں گے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

پاکستان کا پہلا میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا۔

بھارت کا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا، جبکہ اس کا تیسرا میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایونٹ کا پہلا میچ 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ 26 فروری کو افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اسی اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہوں گی۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 28 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ 25 فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 24 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا، اور 1 مارچ کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو شیڈول ہیں، جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی مخصوص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے بارے میں میزبان پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *