سیکورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 4  دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر خوارج کے ایک گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا یہ گروپ پاک افغان سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جسے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار، سپاہی عامر سہیل آفریدی، شہید ہو گئے۔ شہید سپاہی کا تعلق ضلع خیبر سے تھا اور ان کی عمر 22 سال تھی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے مستقل طور پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ کی درخواست کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے سے روکے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور شہید سپاہی عامر سہیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *