بشریٰ بی بی  کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

بشریٰ بی بی  کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے  جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہوئے  احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 32 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کی ، دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔

اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 9 مئی سمیت تمام مقدمات میں سرنڈر کردیا

عدالت نے بشریٰ بی بی کو 13 جنوری تک 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام 32 مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔

اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

قبل ازیں بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *