راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، جعلی نیوز چینل نمائندہ گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، جعلی نیوز چینل نمائندہ گرفتار

راولپنڈی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر اشتاق نیازی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم پی این این نیوز کا جعلی نمائندہ بن کر لوگوں سے ہزار روپے لے کر انہیں نمائندگی فراہم کرتا تھا۔
ایف آئی اے کو ایک شکایت ملنے پر راولپنڈی کے علاقے گلزار قید میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزم نے پی این این کے نام سے جعلی دفتر قائم کر رکھا تھا۔

چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے پی این این کا لوگو، جعلی لیٹر پیڈ، جعلی مہریں اور مہریں بنانے والی مشین، ساتھ ہی ایس ای سی پی کا جعلی لیٹر بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک اور دیگر متعلقہ جعلی سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

ڈاکٹر اشتاق نیازی نے تین جعلی چینل بنا رکھے تھے اور سادہ لوح افراد کو جعلی صحافی کارڈ جاری کر کے ان سے پیسے وصول کرتا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *