ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے جبکہ محکمہ موسمیات نے موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دُھند چھائی رہے گی، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا بھی پڑسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ اور اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت منفی ہونے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا۔

قلات میں درجۂ حرارت منفی 7، کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارا نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، لاہور میں چار اور کراچی میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں 23 دسمبر کو بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ  کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں جاری رہیں گی جبکہ، سردی میں اضافے  کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *