وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمار چاولہ نے پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک کی میعاد میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر سے کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد کامران خان کی سربراہی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، وفد کے مطالبے پر صوبائی وزیر ایکسائز نے وفد کے مطالبے پر پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک کی میعاد میں دو ماہ کی توسیع کر دی۔
اس کے علاوہ انہوں نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی سے متعلق فیس کا آن لائن سسٹم جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالکان کو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اپلائی کرنے کے بعد فوری فراہم کردی جائیں گی۔