جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کے 6رہنمائوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے غیر حاضر ملزمان کے تحریری وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے جن رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ان میں زین قریشی، بلال اعجاز، ناصر محفوظ، محمد عاصم ، شاہنواز احمداور شہیر سکندر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم آج تحریری طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امیم گنڈاپور، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سینیٹر شبلی فراز سمیت 14ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔