پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا 23 فروری 2025 کوہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے کی میزبانی دبئی یا کولمبو میں کی جائے گی۔تاہم وینیو کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا مکمل شیڈول جاری کیا جائے گا۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ مقابلہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان جوش و جذبے کی انتہا ہوگی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کی تصدیق کر دی ہے اور اس کا شیڈول جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔
فیوژن ماڈل کے مطابق پاکستان 2026 میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا اور تمام میچز نیوٹرل وینیو پر ہی کھیلے جائیں گے۔