عمران خان فروری تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

عمران خان فروری تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان فروری تک جیل سے باہر آجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نومبر میں عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکےتو فروری میں نکال لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ فروری میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بہت کچھ ہو سکتا ہے اور یہ مکمل طور پر ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14سال قید کی سزا ہوگی، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کی کال فائنل کال نہیں تھی بلکہ یہ صرف پہلی لہر تھی اور اس طرح کی لہریں چلتی رہیں گی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ یہ دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ کی ممکنہ واپسی کے حوالے سے کر رہے ہیں تو بابرسلیم سواتی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اپنی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے مذاکرات کرنے والے بتا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *